حوالہ ہنڈی اور ڈالر کو آسمان پہنچانے والےپاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچنے والے ایک اور گروپ کو بے نقاب
کراچی کے کھیپیا قیمتی گھڑیاں بیس سے تیس ہزار ڈالر کی مالیت ہر مسافر کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر کراچی سے دبئی , ترکیہ اور یورپ کے دیگر ممالک بھیجی جا رہی ہے
جس کا کرتا دھرتا عباس کا کا اور مقصود ابوبکر بتایا جاتا ہے گزشتہ30 سال سے یہ اس کام میں ملوث بتائے جاتے ہیں پیکٹ اور اسمارٹ گھڑیاں کی کیری روزانہ کی بنیاد پر کر رہے ہیں
حج عمرہ اور دیگر زیارات کے زائرین کہ گروپ کے ساتھ بھی منی لانڈرنگ عروج پر ہے جس سے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے
*وائس آف کراچی نیوزVOK*
کراچی (رپورٹ : شائستہ سید)
کراچی کے کھیپییوں نے پاکستانی معیشت کو نقصان پہنچانے کا بازار گرم کر رکھا ہے
آصف ماما جو کہ گوادر سے کراچی کے تمام معاملات بخوبی دیکھتا ہے یاسین اور فہیم اسٹار سٹی مال والے حوالہ ہنڈی کے بے تاج بادشاہ بتائے جاتے ہیں حال ہی میں ایف آئی اے نے ان کے اوپرچھاپا بھی مارا اس کے باوجود آج بھی ڈالر کی اسمگلنگ کر رہے ہیں دبئی میں بابر کشمیری ڈالر وصول کرتا ہے اور موبائل کی ساری ڈسٹریبیوشن بھی بابر کشمیری دیکھتا ہے
تفصیلات کے مطابق آصف ماما جو کہ دبئی سے گوادر اور گوادر سے کراچی کے تمام معاملات آصف ماما گذشتہ کئی سال سے دیکھ رہا ہے گوادر سے کراچی کے روٹ پر مختلف انہوں نے اپنے ٹھکانے بنائے ہوئے ہیں اور کچھ فام ہاؤس بھی ہے یہاں پر اسمگلنگ کا سامان کچھ دن کے لیے رکھتے ہیں
اس کے بعد مارکیٹوں میں ڈیلیوری دی جاتی ہے فیملیز کے ساتھ کار اور بس میں سامان کراچی الیکٹرونکس مارکیٹ پہنچایا جاتا ہے کسٹم انٹیلی جنس کے افسران کی ملی بھگت سے ذرائع یاسین اور فہیم اسٹار سٹی مال منی لانڈرنگ کے کنگ مانے جاتے ہیں اور بد نام زمانہ بھی ہیں مگر اس کے باوجود پھر سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی
آج کل سونا اور ڈالر بڑی مقدار میں اسمگل کر رہے ہیں۔ ائرپورٹ کے چند اہلکار ان کی معاونت کرتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے کے لوگوں کو وی آئی پی لاونچ میں سہولیات مہیا کی جاتی ہیں
اسامہ آزاد میمن کی سٹوری اگلے شمارے میں شائع کی جائے گی اس خبر کے حوالے سے مزید دیکھیے ہمارے ویپ ٹی وی وائس آف کراچی پر بہت جلد











